(ویب ڈیسک)پاکستان میں مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاکستان میں صرف 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 913 ہو چکی ہے جبکہ اس وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 42 کی حالت تشویش ناک ہے، کورونا وائرس کے باعث اب تک 30 ہزار 630 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 9 لاکھ 80 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔