نئے آرمی چیف کا اعلان کب ہوگا، خواجہ آصف نے بتادیا

نئے آرمی چیف کا اعلان کب ہوگا، خواجہ آصف نے بتادیا
کیپشن: Khawaja Asif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔

 ملاقات میں مختلف امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا پراسس شروع ہو گیا ہے، اس معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔

 اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے اور نا ہی کوئی ڈیڈ لاک ہے اوراس سب میں پاک فوج کی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری کل آئے گی، سمری آئے گی تو ناموں پر مشاورت ہوگی اور 25 نومبر تک تک نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا اعلان ہو جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر