(ن) لیگی رہنماؤں کو میڈیا سے دور رکھنے کیلئے نیا فارمولا تیار

(ن) لیگی رہنماؤں کو میڈیا سے دور رکھنے کیلئے نیا فارمولا تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) پولیس نے حمزہ شہباز، رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر   ہائی پروفائل  مقدمات میں ملوث لیگی رہنماؤں کو میڈیا سے دور رکھنے کیلئے نیا فارمولا تیار کر لیا۔

ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث لیگی رہنماؤں کی جانب سے احتساب عدالت میں میڈیا سےغیر رسمی گفتگو سے پریشان پنجاب پولیس نے انوکھا فارمولہ تیار کر لیا، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے میگافون سے بے دریغ سائرن اور اعلانات میڈیا سے گفتگو میں بڑی رکاوٹ بن گئے۔

خواجہ سعد رفیق کو پولیس نے بائیس منٹ تک گاڑی میں ہی بٹھائے رکھا جس پر انہوں نے اظہار ناراضگی بھی کیا اور کمرہ عدالت میں جانے سے انکار بھی کردیا تاہم ایس پی کرار شاہ نے خود جا کر سعد رفیق کو کمرہ عدالت جانے کے لیے آمادہ کیا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پولیس کا رویہ مارشل لاء ادوار سے بھی بد تر ہے، پنجاب پولیس کی اس حکمت عملی پر سعد رفیق نے عدالت کے روبرو جج کو بھی آگاہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer