سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی رہنما محترمہ ماریہ اقبال ترانہ نے پارٹی چھوڑ دی ۔
ماریہ اقبال ترانہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ ماریہ اقبال ترانہ نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ماریہ اقبال ترانہ کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔
ماریہ اقبال ترانہ کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کے لیے (ن) لیگ کا پلیٹ فارم بہتر ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ۔