سٹی 42: انمول عرف پنکی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
پنکی کے ایک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ سال میں 3 کروڑ روپے منتقل ہوئے ،منشیات خریداروں سے لئے گئے 2 کروڑ 94 لاکھ روپے مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھیجے گئے۔
دستاویز کے مطابق ذیشان نامی شخص نے دیگر اکاؤنٹس میں ڈیڑھ سال کے دوران رقم منتقل کی۔ایک اکاؤنٹ میں 85 لاکھ 62 ہزار روپے ٹرانسفر ہوئے ۔
صداقت اللہ نامی اکاؤنٹ ہولڈر کو 16 لاکھ 50 ہزار روپے بھیجے گئے ۔ہانی فرقان کے اکاؤنٹ میں 77 لاکھ 50 ہزار روپے منتقل ہوئے ،محمد سمیر کے اکاؤنٹ میں 63 لاکھ 75 ہزار روپے منتقل ہوئے،ظفر علی کے اکاؤنٹ میں 27 لاکھ 80 ہزار روپے بھیجے گئے ،اسکائی اوورسیز نامی بینک اکاؤنٹ میں 10لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں،
تمام ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر غیر قانونی تھیں۔