ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق شہر بھر کی مویشی منڈیوں کے اطراف خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے 350 سے زائد افسران اور جوان فرائض انجام دیں گے۔

Caption

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں اور صرف مختص پارکنگ مقامات پر ہی گاڑیاں کھڑی کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی مختلف مقامات پر تعینات کی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کریں اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔