شہزاد خان: آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ، جس کے باعث روٹی کی قیمت میں شہر بھر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں روٹی 17 سے 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی من آٹے کی قیمت میں تقریباً 800 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث تندور مالکان نے روٹی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء مسلسل مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے اور روٹی مناسب قیمت پر دستیاب ہو۔