ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی

پی ایس ایل 10؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گئی ، اسلام آباد یونائیٹڈ  210 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا تاہم ابتدا میں ہی سعود آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے 44 رنز کا اضافہ کیا اور روسو 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز 6 رنز اور فن ایلن 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دنیش چندی مل اور فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔دنیش چندی مل 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف نے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بین ڈی وارشیوس اور سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  نے 210 رنز کے ہدف کو  حاصل کرنے کے لیے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو آغاز میں ان کی اننگز اچھی تھی   100 رنز بنانے تک  صرف 2 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے جبکہ  سو رنز کے بعد اسلام  آباد یونائیٹد نے  وکٹوں کے ڈھیر لگانا شروع کردیے اور  پوری ٹیم  بیس اوور نہیں کھیل سکی ، 19 ویں اوور کے بعد  179 رنز پر  پوری ٹیم  ہی ڈھیر ہوگئی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دیدی
صاحبزادہ فرحان نے 52 سلمان آغا نے 44 روسو وینڈر ڈوسن نے 35 رنز بنائے،فاتح ٹیم کے عثمان طارق نے 3 ،محمد عامر اور فہیم اشرف نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا