سٹی 42: جلو کے علاقے میں بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا اہلکار شدید زخمی ہوگیا
محمد افضل نامی ملزم کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا،کنکشن کاٹنے پر ملزم نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا،ملزموں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئررمضان بٹ زخمیوں کی عیادت کیلئے پہنچ گئے،انجینئر رمضان بٹ نے زخمیوں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی، لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ غنڈہ عناصر کی جانب سے لیسکو اہلکاروں پر حملہ ناقابل قبول ہے، واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،
Stay tuned with 24 News HD Android App