سٹی 42: اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھیننے وچوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں
رواں سال کے پہلے 4 مہینوں میں 4 کاریں چھینی گئیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے کی 3 وارداتیں پیش آئیں ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا ر چھیننے کی ایک واردات سامنے آئی
پولیس ریکارڈ میں کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن 30 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،کینٹ ڈویژن سے 18، صدر ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 16 کاریں چوری ہوئیں ،سول لائنز ڈویژن میں 9، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 7 مقدمات درج ہوئے ،سٹی ڈویژن میں 4 ماہ میں کار چوری کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،