عثمان خادم: نظام آباد کے علاقے تاج پورہ میں گھر کی چھت گر نے سے5افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں 3لڑکے،لڑکی اور ایک بچی شامل ہےزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کم عمر بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کےبعدچھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔دھماکےسےگلی میں موجود گھروں کےشیشے ٹوٹ گئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔
ایس پی قاضی علی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔