ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: کنال روڈ پر کار نہر میں گر گئی، تین افراد جاں بحق

لاہور: کنال روڈ پر کار نہر میں گر گئی، تین افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کنال روڈ پر افسوسناک حادثے میں ایک کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ٹیمیں اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ حادثہ ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب پیش آیا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں کار سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں نہر سے نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں  میں  ایک نوجوان کی شناخت 16سالہ حمزہ علی کے نام سے ہوئی ، دوسر ے نوجوان کی شناخت لیک سٹی کا رہائشی 18سالہ محمد علی  اور تیسرے نوجوان کی شناخت 16سالہ مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔