ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو کا خدشہ ،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے الرٹ جاری

ہیٹ ویو کا خدشہ ،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: ہیٹ ویو کا خدشہ ،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
بہاولپور ،بہاولنگر رحیم یار خان کے ڈی سیز،سول ڈیفنس اور محکمہ تعلیم کے افسران نے  ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت  کی ۔ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ریسکیو،میونسپل ،محکمہ صحت کے افسران نے بھی اجلاس میں   شرکت کی ۔
انتظامی افسران کی ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔تھل و چولستان کے اضلاع میں واٹر باؤزروز  مہیا کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ ڈی سیز موجودہ صورتحال میں الرٹ رہیں ،کوتاہی کی کوئی  گنجائش نہیں ہیں۔عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر شہریوں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔  تھل و چولستان کیلئے 4/4 کے واٹر ٹینکرز فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔