قیصر کھوکھر : ڈبل روٹی کی قیمت کم کرانےکیلئے خصوصی اقدامات،سیکرٹری انڈسٹریزنے تمام اضلاع کے ڈی سیزکو ہدایت جاری کر دی ۔
سیکرٹری انڈسٹری نے تمام ڈی سیزکو ڈبل روٹی کی قیمت کم کرانےکیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔محکمہ انڈسٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ گندم کے ساتھ میدے اور آٹے کی قیمت کم ہوئی ہے۔جس سے نان روٹی کیساتھ ساتھ ڈبل روٹی اور دیگر بیکری آئیٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی کرنا ضروری ہے۔ محکمہ انڈسٹری نے تمام ڈی سیز کو بیکری مالکان سے بات چیت کر کے ڈبل روٹی کی قیمت کم کرانے کی ہدایت کی ہے ۔