تالاب میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

 تالاب میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک:  تین نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  سیرو تفریح کےلئے آنے والے تین نوجوان سدھیڑی واٹر فال (تالاب) میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، مقامی لوگوں نے کپڑے دیکھ کر ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ نوجوان کی تلاش کی اور نعشیں نکالیں.

 جان بحق ہونے والوں کی شناخت مظہر جاوید موئیل برنالہ ،عبدالستار لاہور جبکہ تیسرا نوجوان حنان ارشاد ولد عبداللہ خان ساکن لاہور شامل ہیں. نعشوں کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی پہنچا دیاگیا .

نعشوں کو کفن پہنانے کے بعد آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا.  ایک لاہور, ایک بہاولنگر اور ایک نوجوان کا تعلق برنالہ بھمبر سے ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer