ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس ہم مزید پی ٹی آئی کیساتھ نہیں چل سکتے، عثمان ترکئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  کےسابق ایم این اے عثمان ترکئی نےبھی پی ٹی ائی کوخیرباد کہہ دیا۔

سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلاالیکشن اسفندیار ولی خان کیساتھ لڑاتھا،اورجیت بھی گئے تھے، ہم نےفیصلہ کیاتھا کہ عمران خان انصاف کی باتیں کرتےہیں، اورپی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ مجھے پرویزخٹک اوراسدقیصر پارٹی میں آگے نہیں جانےدیتے۔ پارٹی میں شہرام اورعاطف خان بھی مخالف تھے۔

عثمان ترکئی نے کہا کہ پارٹی میں مشکلات کے باوجودعمران خان کیساتھ کھڑے تھے۔ بس ہم مزید پی ٹی آئی کیساتھ نہیں چل سکتے، بنیادی رکنیت سےمیں مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں۔ اگر عدالت نے ہمیں بحال بھی کئے،میں پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9مئی کوپی ٹی ائی کی بدترین دہشت گردی کےباعث مذید چلنا انتہائی مشکل ہوگیاہے۔ میں نے واقعہ کی پہلےبھی مخالفت کی تھی، اوراب بھی کررہاہوں۔ آئندہ کافیصلہ مشاورت کےبعد کیاجائےگا۔ شہرام ترکئی اوراس کی فیملی پی پی پی میں شمولیت کےلیے بھاگ دوڑمیں مصروف ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer