رویت ہلال کمیٹی کا ذی القعد کے چاند سے متعلق اہم اعلان

رویت ہلال کمیٹی کا ذی القعد کے چاند سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ماہ ذی القعدہ 1444ھ آج شام منعقد ہوا۔ جس میں شہادتیں موصول نہ ہونے پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماہ ذوالقعدہ 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین، محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع صاف رہا اورکچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا۔

پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذوالقعدہ 1444ھ22 مئی2023ء بروزپیر کو ہوگی۔