ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نکال دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں،  کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی  رانا تنویر  نے پبلک کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا،  ان کی جگہ نئے پی اے سی کے چیئرمین کا تقرر پیر کے روز ہوگا۔

وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ہے۔