ایل ڈی اے افسران کی ترقیاں

ایل ڈی اے افسران کی ترقیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 49 اہلکاروں کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی، وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ترقی پانے والے اہلکاروں میں پرموشن آرڈر تقسیم کیے۔

گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ، اعجاز خلیق رزاقی، رانا ٹکا خان اور چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے بھی ترقی پانیوالے اہلکاروں میں پروموشن آرڈر تقسیم کیے۔

گریڈ 16 میں بطور اسسٹنٹ کام کر نیوالے 21 اہلکاروں کو بطور سٹاف آفیسر گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ 8 کمپیوٹر آفیسرز کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی بنا دیا گیا ہے۔

گریڈ 16 میں کام کرنیوالے 10 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو بطور پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ گریڈ 17 میں کام کرنیوالے پانچ سینئر اکاﺅنٹنٹس کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاﺅنٹس ریگولر گریڈ 17 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ تمام اہل لوگوں کو سفارش کے بغیر میرٹ پر ترقی دی گئی ہے۔

ادھر گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے شہریوں کو انصاف ویب پورٹل اور موبائل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دینےکی سہولت فراہم کرنے کے لئے پورٹل لانچ کردیا۔

پورٹل کے ذریعے ایل ڈی اے آفس آنے کے لیے آن لائن اپوائنمنٹ حاصل کی جاسکے گی۔ عدالتی احکامات بھی آن لائن جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ شہری مختلف قسم کے سوالات آن لائن کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے انصاف پورٹل کا قیام شہریوں کے افسران سے فوری رابطے اور شکایات کے بلا رکاوٹ اندراج کے لیے اہم ترین اقدام ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کی درخواستوں پر کم سے کم وقت میں عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔