ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران طاہر نے بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے کی حمایت کردی

عمران طاہر نے بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی :پاکستانی نژاد جنوبی افریقن لیگ سپنرعمران طاہر نےبھی احتیاطی تدابیرکےساتھ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی حمایت کردی،سٹار سپنرنےبابر اعظم اور ویرات کوہلی کوہم پلہ قراردیا۔


عمران طاہرکہتے ہیں کہ اس وقت مشکل صورت حال ہے،،کرکٹ کہیں نہ کہیں سے شروع کرنی ہے،تماشائیوں کےبغیرکرکٹ ہونا کافی عجیب لگےگا۔ میچ کےدوران سیلیبریشن سےخود کو روکنا مشکل ہوگا۔


سٹار سپنر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ورلڈکلاس بلے باز ہیں۔کورونا وائرس اور لاک ڈائون کےباعث فلائیٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث عمران طاہرجنوبی افریقا روانہ نہیں ہوسکے تھے،فلائیٹ آپریشن بحال ہوتےہی لیگ اسپنر جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے مریض بڑھتے جارہے ہیں،اب تک 52 لاکھ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد تین لاکھ 24ہزار سے زیادہ ہے،جبکہ 18 لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ  لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،سروسز کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔

عالمی وبا کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے میچز کو روک دیا گیا تھا،سیمی فائنل اور فائنل نہیں ہوسکا،دنیا میں کھیلوں کے تمام ایونٹ ملتوی اور منسوخ ہوچکے ہیں،برازیل میں فٹ بال سٹیڈیمز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔2021 تک  صحیح انداز  میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer