سٹی42: تحریک انصاف کے رہنما آجاسم شریف کے والد حاجی شریف مرحوم کی نماز جنازہ رفاع عامہ لٹن روڈ پرادا کر دی گئی جس میں مختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالے افراد نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کے رہنما آجاسم شریف کے والد حاجی شریف مرحوم کی نماز جنازہ رفاع عامہ مزنگ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویزملک، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر،ایم این اے وحید عالم خان، ارکان صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر، چودھری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد، رانامشہود احمد خان، وائس چئیرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد ،شیخ نوریز،حافظ عبدالعلیم، ملک فرقان غیاث، سید محمد عظمت، خواجہ آصف نذیر، میاں اسلم سلیم، سابق ڈپٹی مئیرسواتی خان، میاں طارق، لیگی رہنما وحید عباسی، نوشیرواں خان نیازی، ناظم حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں لیگی رہنما شوکت گلزار، شیخ عاطف، رانا احسن شرافت، مہر اقبال، اویس بشیر خان، مہر عبدالرئوف، چودھری عاصم، ملک شہزاد، شوکت گلزار، اشتیاق لون، خواجہ سہیل شہزاد، سید ندیم الحسن شاہ، ملک زاہد الحسن، خواجہ شہزاد، عفّی ملک، ملک منظور مانی، شمس بیگ، شبیر احمد، صوفی ریاض الدین،جہانزیب اعوان، شیخ وسیم،محبوب بھٹی،مہر نوید ،تارا بٹ، قذافی بٹ، عمر جاوید، بودی گجر، عابد میر، سلمان احمد بلوچ، شہباز جٹ، چودھری بابر، شیخ اعظم، خواجہ عاصم شہزاد، کامران شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔ حاجی شریف مرحوم کی رسم قل مزنگ میں بدھ کے روز تین بجے ادا کی جائے گئی۔