حکومت نے ینگ ڈاکٹرز پر بجلی گرا دی

حکومت نے ینگ ڈاکٹرز پر بجلی گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)   ینگ ڈاکٹرز کیلئے ایڈہاک ملازمت تین سال کر دی گئی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کا تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کے نام مراسلہ، تین برس مکمل ہونے پر کسی ڈاکٹر کی ایڈہاک تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔

شعبہ صحت میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کی مستقل بنیادوں پر بھرتیوں کا مربوط نظام وضع کرنے کی بجائے اب حکومت نے ایڈہاک تقرری کیلئے بھی مدت کا تعین کر دیا ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز ہیلتھ کے نام مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر ایڈہاک تقرری اب تین برس تک کیلئے ہوسکے گی اور تین برس کا عرصہ مکمل ہونے پر ایڈہاک تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔

نئے نوٹیفکیشن کے بعد اب محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیر انتظام علاج گاہوں میں نوجوان ڈاکٹرز صرف تین برس کیلئے ایڈہاک پر ملازمت کر سکیں گے اور اس کے بعد انہیں توسیع نہیں ملے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer