ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ، 20 تاخیر کا شکار

عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ، 20 تاخیر کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ اور 20 تاخیر کا شکار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق لوڈ کی کمی پر آج پاکستان سے مشرق وسطی کی 42 پروازیں منسوخ ہوئیں،کراچی سے بحرین، دوحہ،ابوظہبی، شارجہ، دبئی نجف کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

  لاہور سے ابوظہبی، دوحہ، فجیرہ اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ اسلام آباد سے راس الخیمہ، دبئی، ابوظہبی، کویت، فجیرہ، العین اور بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 علاوہ ازیں گلگت ،اسکردو، کراچی کی 7 اور لاہور کراچی کی ایک پرواز منسوخ ہوئی،اسی طرح کراچی، لاہور، اسلام اباد سے جدہ، ریاض، شارجہ، استنبول اور مدینہ کی 20 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔