ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی آمد، تمام مارکیٹوں کے باہر نفری بڑھائی جائے؛ سی ٹی او لاہور

عید کی آمد، تمام مارکیٹوں کے باہر نفری بڑھائی جائے؛ سی ٹی او لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ عید کی آمد کے پیش نظر تمام مارکیٹوں کے باہر نفری بڑھائی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، سپیشل ڈیوٹی کے ذریعہ رانگ پارکنگ کا جائزہ لیکر اس پر فوری کارروائی کی جائے اور رانگ پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ 

رمضان کے آخری عشرہ میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے سی ٹی او لاھور کی ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز منصور الحسن نے بھی شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور نے رمضان کے آخری عشرہ کے حوالہ سے ٹریفک کے تمام انتطامات مکمل کرنے کی ہدایات کیں، کہا کہ 20 رمضان کے بعد خصوصی طور پر مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عید کی آمد کے پیش نظر تمام مارکیٹوں کے باہر نفری بڑھائی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔  قوانین کا اطلاق ہر شہری پر لازم ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ 

 سی ٹی او کی جانب سے پیشہ ور بھکاری گروہوں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی، کہا کہ عید تہوار کے موقع پر پیشہ ور بھکاری گروہ زیادہ متحرک ھوجاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ھوئے انکو گرفتار کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین وارڈنز پر مشتمل 2 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو 2 شفٹوں میں خواتین بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔

میٹنگ کے اختتام پر تمام افسران کے لئے سی ٹی او لاہور کی جانب سے سی ٹی او آفس میں افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔