سٹی 42 : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگئی ، جبکہ 10 گرام سونا 1712 روپے سستا ،قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 319روپے ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 49 روپے کمی سے 3475 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 3031 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔