قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران اور ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ (A.C.R) کو آن لائن کر دیا ہے جس کے تحت اب یہ رپورٹ پیپر کی صورت میں نہیں لکھی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے نئے اقدام کے تحت افسران اور ملازمین کی اے سی آر اب مکمل طور پر آن لائن لکھی جائے گی۔
اے سی آر کی آن لائن کی جانے والی تبدیلی سے پیپر لیس ٹیکنالوجی اپنائی جائے گی جس سے دفتر کا کام مزید آسان اور تیز ہوگا۔