ویب سائٹ: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف چلنے والی پروپیگنڈا کمپین کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی اور انہوں نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو فوج کا ادارہ بدنام کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔