دنیا کی سب سے لمبی کار، ''امریکن ڈریم '' میں 75 افراد سفر کرسکتے ہیں

american dream longest car
کیپشن: american dream
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا میں دنیا کی طویل ترین کار جس کی لمبائی 30 میٹر سے بھی زیادہ ہے دوبارہ منظر عام پر آگئی ۔ "امریکن ڈریم"  نامی کار میں ایک جاکوزی، منی گالف، ہیلی پیڈ اور یہاں تک کہ ایک سوئمنگ پول کے ساتھ ڈائیونگ بورڈ، ٹی وی، فریج اور ٹیلی فون بھی شامل ہیں۔ 

  رپورٹ کے مطابق امریکن ڈریم دنیا کی سب سے لمبی کار ہے۔ لیموزین کے دو فیس ہیں اور دونوں طرف سے اسے چلایا جا سکتا ہے۔ اس میں 75 سے زائد افراد بیٹھ سکتے ہیں اور اس کے 26 پہیے ہیں۔

دنیا کی سب سے لمبی کار پہلی بار 1986 میں بربینک، کیلی فورنیا میں مشہور کار ڈیزائنر جے اوربرگ نے تیار کی تھی۔ یہ 18.28 میٹر لمبی تھی اور اس کے اگلے اور پچھلے حصے میں V8 انجنوں کے جوڑے لگے تھے۔ کار اصل میں دو حصوں سے تیار کی گئی تھی۔ اس کے بعد ان دونوں حصوں کو جوڑ دیا گیا۔ ہیلی پیڈ ساختی طور پر کار میں نصب ہے جس کے نیچے اسٹیل بریکٹ ہیں اور یہ ڈھائی ٹن تک وزن اٹھا سکتی ہے۔

 دنیا کی سب سے لمبی کار کی لمبائی کو بڑھانے کے منصوبے پر تین سال میں مال برداری، سامان اور مزدوری کی مد میں 250,000 ڈالرسے زیادہ لاگت آئی ہے۔