سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ  

Gold price increased
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہے۔اسی طرح اگر بات کریں 10 گرام سونے کے بھاؤ کی تو 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے کا ہو گیا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس ہے۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں ہر منٹ کے ساتھ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا  ہے ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 78 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 180 روپے 57 پیسےکا ہوگیا تھا۔