ویب ڈیسک: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے 23 مارچ کو ہونے والے مہنگائی مکاؤ مارچ کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی و لیگی رہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغازماڈل ٹاون لاہور سےہوگا۔ مریم نواز ریلی کی صورت میں جاتی عمرہ رائیونڈ سےماڈل ٹاون پہنچیں گی جبکہ سیف الملوک کھوکھر بھی مریم نواز کے ہمراہ ہوں گے۔
لیگی ایم پی اے مرزاجاویداورکرنل (ر) طارق کوبھی کارکنان کےہمراہ جاتی عمرہ رائیونڈ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس کے علاوہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 161فیصل کھوکھر ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 170میاں عمران جاویدبھی کارکنان کےہمراہ جاتی عمرہ جائیں گے۔ ایم پی اےخواجہ سلمان رفیق، ملک وحید ٹکٹ ہولڈر پی پی 158رانااحسن شرافت بھی کارکنان کے ہمراہ ماڈل ٹاون پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان،حافظ میاں نعمان اور سیدتوصیف شاہ بھی ماڈل ٹاون پہنچیں گے۔ ایم پی اے رمضان بھٹی اورٹکٹ ہولڈر پی پی ایک سوستاسٹھ میاں سلیم کارکنان کےہمراہ ما ڈل ٹاون پہنچیں گے۔اس کے علاوہ ایم پی اے یسین سوہل،میاں نصیراحمد اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 168راناخالدقادری کوبھی کارکنان کےہمراہ ماڈل ٹاون پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔
اسی طرح ایم پی اے باو اختر علی اورملک غلام حبیب اعوان ،اختر حسین میو کےکارکنان بھی ماڈل ٹاون پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کے 3حلقوں کو داتادربارپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،بلال یسین ، میاں مرغوب احمد ،مہراشتیاق احمد،رانامشہوداحمداور ٹکٹ ہولڈر باقرحسین بھی کارکنان کےہمراہ داتادربار پہنچیں گے۔
شاہدرہ میں بھی مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔خواجہ عمران، چودھری شہبازاحمدکارکنان کےہمراہ شاہدرہ پہنچیں گے۔غزالی سلیم بٹ اور سمیع اللہ خان بھی کارکنان کے ہمراہ شاہدرہ میں ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کےکارکنان گوجرانوالا تک جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی و ٹکٹ کو گوجرانوالا میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ
تمام ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد میں موجود رہیں گے۔