ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی شاہو کے رہائشی صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

گڑھی شاہو کے رہائشی صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مظہر عباس ) گڑھی شاہو کے علاقے مکھن سنگھ ہاتاں کے رہائشی کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کے لیے ترس گئے، شنوائی نہ ہونے پر مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واسا کیخلاف نعرے بازی کی۔

صاف پانی زندگی ہے مگر  گڑھی شاہو کے علاقے مکھن سنگھ ہاتاں کے مکین پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کئی ماہ سے گھروں میں گندا پانی آرہا ہے جس کی شکایت کے لیے واسا دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکام کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مکین کہتے ہیں اگر ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو مین روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔