ویب ڈیسک: بھارت کے شہر ممبئی میں رسالت مآب ؐ ﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمو م جرأت کرنے والی ملعون نازیہ الٰہی خان نام کی خاتون کے خلاف مقامی مسلمان علماء اور اکابرین نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی، اور انہوں نے اس ملعون کے خلاف فوری ایف آر درج کرنے اور اس کو فوراً حراست میں لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں واقع رضا اکیڈمی کے علماء اور اکابرین نے ہفتے کے روز پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں ایک وفد کے ہمراہ ملعون نازیہ الٰہی خان کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی اور ساتھ ہی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ اس ملعون کو فوراً حراست میں لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اس ملعون خاتون نے اپنی بدترین گھٹیا بیان بازی میں آقائے کریم ﷺاورام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے تعلق اور آیاتِ قرآنی کے حوالے سے بیہودہ الفاظ کہے۔ اس کا باقاعدہ ویڈیو وائرل ہوا ہے،جس سے مسلمانوں کو شدید قلبی اورروحانی ایذاپہنچی ہے۔
ملعون نازیہ الٰہی خان کے غلیظ ویڈیو بیان پر مقامی علماء الحاج محمدسعید نوری، مولانا اعجاز احمدکشمیری اور دیگر مسلمانوں کا وفد پائیدھونی پولیس اسٹیشن پہنچا۔ سینئر پولیس انسپکٹر سےتبادلۂ خیا ل کے بعد مولانا اعجاز کشمیری اور محمدسعید نوری نے ممبئی کے پولیس کمشنر دیوین بھارتی سے فون پربات چیت کی۔ اس پر پولیس کمشنر نے یہ یقین دلایا کہ’’ آپ لوگ مطمئن رہیں، 48گھنٹے کےاندر ایف آئی آر درج کرلی جائے گی‘‘۔