ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی

ساندہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ساندہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے میں شہری پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری حمزہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حکام کے مطابق بروقت علاج کے باعث متاثرہ شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے  مؤثر اقدامات کریں تاکہ پتنگ بازی کے دوران استعمال ہونے والی خطرناک ڈور سے مزید حادثات سے بچا جا سکے۔