ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے نے 5 مسافر ٹرینوں کی اوپن نیلامی کی منظوری دے دی

پاکستان ریلوے نے 5 مسافر ٹرینوں کی اوپن نیلامی کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان ریلوے نے نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے عمل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پانچ ٹرینوں کی بڈز کی منظوری دے دی ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے متعلقہ کمپنیوں کو سکیورٹی رقم جمع کروانے کے لیے باضابطہ خطوط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس کے لیے کامیاب بولی دہندہ کو 10 کروڑ 68 لاکھ روپے سکیورٹی کی مد میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ قراقرم ایکسپریس کے لیے 11 کروڑ 70 لاکھ 45 ہزار روپے کی سکیورٹی رقم مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ملت ایکسپریس کے لیے 8 کروڑ 31 لاکھ 84 ہزار روپے، میانوالی ایکسپریس کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار روپے اور نارووال پسنجر ٹرین کے لیے 44 لاکھ 10 ہزار روپے سکیورٹی فیس جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے نے مجموعی طور پر 15 مسافر ٹرینوں کی اوپن نیلامی کا عمل شروع کیا تھا، جس میں ابتدائی مرحلے میں پانچ ٹرینوں کی بولیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ سکیورٹی رقم جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ مزید معاہداتی کارروائی مکمل کی جائے گی۔