ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روحانی علاج کا جھانسہ، خاتون سے بدسلوکی کرنے والا  جعلی پیر گرفتار

روحانی علاج کا جھانسہ، خاتون سے بدسلوکی کرنے والا  جعلی پیر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خواتین کو روحانی علاج اور دم درود کے بہانے نشانہ بنانے والے مبینہ جعلی پیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ اور ایس آئی فریاد نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرؤف کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم نے دم کرنے کے بہانے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔