ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سے قبل جاری منصوبے جلد مکمل ، نئی کھدائی نہ کرنے کا حکم

مون سون سے قبل جاری منصوبے جلد مکمل ، نئی کھدائی نہ کرنے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان:مون سون سے قبل لاہور میں نئی کھدائی نہیں ہو گی،جاری منصوبوں کے کھدائی والے حصے مون سون سے قبل مکمل جبکہ قیمتی بارشی پانی کو سٹور کرنے کیلئےانڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بھی جلد فعال ہوں گے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر مون سون کی تیاریاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور  سگیاں پر لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
نور الامین مینگل  نےشاہدرہ ٹیوٹا کالج کے نزدیک گلیوں اور پنجاب اسمبلی میں زیر تعمیر واٹر ٹینک کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی سی اور ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے تعمیراتی سائٹس پر آگاہی بورڈز اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے  تعمیراتی سائٹس پر آگاہی بورڈ، حفاظتی اقدامات اور وارننگ سائن نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دیا۔
نور الامین مینگل  نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے،مون سون سے قبل نئی کھدائی ہرگز نہ کی جائے۔پہلے سے جاری منصوبوں کے کھدائی والے حصے جلد مکمل کیے جائیں۔ ان کا کہناتھا کہ انڈر گراونڈ واٹر ٹینک مکمل ہونے سے قیمتی بارشی پانی کا بہترین استعمال ممکن ہو گا۔