ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

،پنجاب بجٹ 2025-26، مختلف اداروں کو دی جانے والی سبسڈیز میں نمایاں کمی

،پنجاب بجٹ 2025-26، مختلف اداروں کو دی جانے والی سبسڈیز میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں مختلف اداروں کو دی جانے والی سبسڈیز میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ بجٹ میں سبسڈیز کے لیے مجموعی طور پر 72 ارب 27 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے نظرثانی شدہ 82 ارب روپے کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہیں۔

توانائی شعبے کے لیے سبسڈی 50 ارب سے کم ہو کر 45 ارب روپے کر دی گئی، یعنی 10 فیصد کمی۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے سبسڈی 6 ارب سے کم ہو کر 5.5 ارب روپے کر دی گئی، جس میں 8.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب زرعی سبسڈی میں معمولی اضافہ کرتے ہوئے 6.5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کر دیے گئے، یعنی 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔

فلور ملز کے لیے سبسڈی بدستور 1.2 ارب روپے برقرار رکھی گئی جبکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کو دی جانے والی سبسڈی 75 کروڑ سے کم کر کے 70 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ سٹیڈیم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سبسڈی میں 10 فیصد کمی کرتے ہوئے 1 ارب سے 90 کروڑ کر دی گئی، اور پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے سبسڈی 50 کروڑ سے کم کر کے 45 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے۔