ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے 23 جون کی تاریخ مقرر کردی ،دو رکنی بینچ بانی تحریک انصاف کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بنچ 23 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرے گا ، ان مقدمات کے تفتیشی افسران اور سپیشل پراسیکیوٹرز پیش ہوں گے۔انسداد دہشت گردی کورٹ نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں خارج کی تھیں ، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیں ، درخواست ضمانتوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کو دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگاکر مقدمات میں نامزد کیا گیا ،بانی پی ٹی آئی 2 برس سے زائد عرصہ سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔