اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.60 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے مہنگا ہوکر 280.37 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے مہنگا ہوکر 297.79 روپے، یو اے ای درہم 22 پیسے اضافے سے 75.84 روپے، سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 73.80 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ 33 پیسے کمی سے 352 روپے کا ہوگیا ۔