داسو  ڈیم کےکنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سےپہلےمکمل

Dasu Dam, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے,پراجیکٹ کے کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل کر لیا گیا۔

ڈیزائن کے مطابق داسو پراجیکٹ کا کنکریٹ سٹارٹر ڈیم دو  مراحل میں مکمل ہوگا ۔پہلے مرحلے میں سٹارٹر ڈیم کی سطح سمندر سے بلندی 785 میٹر، دوسرے مرحلہ میں سٹارٹر  ڈیم کی سطح سمندر سے بلندی 798میٹر ہے۔
ہائی فلو سیزن شروع ہونے پردریائے سندھ کا پانی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دو ڈائیورشن ٹنلز سے گزر رہا ہے۔
ڈیزائن کے مطابق دریائے سندھ کا کچھ پانی کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کے اوپر سے بھی بہہ رہا ہے۔
اکتوبر میں سٹارٹر ڈیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، تکمیل آئندہ لو فلو سیزن میں شیڈول ہے۔