ویب ڈیسک: 9 مئی کو شرپسند عناصر کی جانب سے گلبرگ میں کنٹینر جلانے کا کیس ,عدالت نے 12 شر پسند کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا،عدالت نے 9 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیدیا،عدالت نے3 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
عدالت نے محمد رمضان،ظہور الامین ،حمزہ بابر،مظہر عباس ،ثاقب رحمان،نعیم عباس ،محمد ساجد،عبد القیوم اور احسن علی سمیت 9 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کی۔
عدالت نے ملزم محمد اسلم ، جنید اور وارث کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
ملزموں کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1283/23 درج ہے،ملزموں پر گلبرگ میں کنٹینر چلانے کا الزام ہے۔