ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی رہنما لطیف کھوسہ کو پارٹی کی ریڈ لائن کراس کرنا مہنگا پڑ گیا

پی پی رہنما لطیف کھوسہ کو پارٹی کی ریڈ لائن کراس کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایا کہ وہ پارٹٰ لائن اور طے کردہ حدود کو پار نہ کریں گے انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا‘۔

پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے مراعات بھی لیتے رہے جبکہ وہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے، عہدہ  نہ ملنے کی صورت میں پارٹی قیادت کے خلاف بلیک میلنگ شروع کی۔