ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
کیپشن: Shah Mahmood Qureshi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔  چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبائی الیکشن کمشنر تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر