ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کی نئی ویڈیو   وائرل،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی  

Saba qamar,actress,Asma abbas,actress
کیپشن: Saba Qamar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی  مشہور اداکارہ  صبا قمر اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی خوبصورت آواز سے اپنے مداحوں  اور سوشل میڈیا صارفین کےدل جیت لیے۔

 تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ  پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے  ویڈیو میں وہ  اور سنیئر اداکارہ گانا گا رہی ہیں ان کی خوبصورت آ واز نے ان کے مداحوں کے دل  جیت لیے۔

اس ویڈیو میں نیلے لباس میں شاندار نظر آنے والی اسما عباس سریلی آواز  کا جادو جگا رہی ہیں جبکہ ہمیشہ کی طرح دلکش نظر آنے والی صبا قمر نے نارنجی رنگ کے لباس میں  اسما عباس کی گود میں سر رکھے گانا گا نے میں ان کا پورا ساتھ دے رہی تھی ۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ جب آپ واقعی درد میں ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ محبت میں ہیں۔اداکارہ  اسما عباس اسی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جہاں انہوں نے صبا قمر، سرمد کھوسٹ اور ثانیہ سعید کو ان کی فلم کملی کے لیے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دستخط کرنے والی ویڈیو انہیں خراج تحسین ہے۔اس ویڈیو نے سب مداحوں سمیت اداکاروں کو بھی اپنی طرف کھینچا ہے۔

 یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر  فلموں اور ڈراموں دونوں میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھا چکی ہے فلموں میں کام کرنے کے بعد اب وہ پروجیکٹ تمہارے حسن کے نام اور فلم گھبرانا نہیں ہے کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گی۔