ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات:حمزہ شہباز نے بڑا حکم دے دیا

ضمنی انتخابات:حمزہ شہباز نے بڑا حکم دے دیا
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ضمنی انتخابات کا ٹاسک خواجہ عمران نذیر کو دیتے ہوئے تنظیم کو متحرک کرنے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں چار حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کو ٹاسک دے دیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے حوالےسے تنطیم کو متحرک کریں، کارکنان ن لیگ کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔

 لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق لاہور تنظیم ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لئے متحرک کردارادا کرے گی، عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی عوامی مسائل کو حل کرے گی۔