ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا
کیپشن: LPG price increase
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، ایل پی جی 155 روپے سے لیکر 160 روپے میں فروخت ہونے لگی، فاونڈر چئیرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی عرفان کھوکھر کاکہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو قیمت مزید بڑھ جائے گی،حکومت ایل پی جی پالیسی 2021 کو تبدیل کرے ورنہ 30 جون سے ملک گیر ہڑتال ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کا امکان ہے، ایل پی جی کی طلب ایک لاکھ 60 ہزار طلب ہے جبکہ پیدوار صرف 60 ہزار ہے،طلب بڑھنے سے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، چیئرمین فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پر ریگولر ڈیوٹی عائد ہونے سے امپورٹ نہیں کی گئی،ایل پی جی ریگولر ڈیوٹی کے بغیر امپورٹ سے مقامی پیداوار کی ایل پی جی کی قیمت بھی کم تھی۔

مزید پڑھئے؛ ایل پی جی مافیا بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگا

انکا کہنا ہے کہ ایل پی جی 155 روپے سے لیکر 160 روپے میں فروخت ہونے لگی،اگر یہی صورتحال رہی تو قیمت مزید بڑھ جائے گی،عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی پالیسی 2021 کو تبدیل کرے ورنہ 30 جون سے ملک گیر ہڑتال ہو گی،ایل پی جی پر زمینی راستے سے انے والی گیس پر ریگولیر ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے،ڈیوٹی لگنے سے امپوٹرز نے ایل پی جی امپورٹ نہیں کی،مقامی کمپنی جے جے وی ایل ایک سال سے بند ہے،کمپنی بند ہونے سے چار ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  ایل پی جی پیداواری اداروں نےایل پی جی 5ہزار میٹرک ٹن مہنگی کی گئی جس کےبعدایل پی جی فی میٹرک ٹن قیمت 7500 روپےتک پہنچ چکی ہے،پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت بڑھانے کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کو صارفین پر منتقل کردیا ۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer