پاکستان سپر لیگ 6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج ہو گا

PSL 6
کیپشن: PSL 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابوظہبی کے زید سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالےپاکستان سپر لیگ 6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج  سے ہو گا۔

 تفصیلات کےمطابق کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہیں دونوں ٹیمیں شام چھ بجے زبردست مقابلے کیلئے میدان میں اتریں گئیں، پہلے کوالیفائر کی کامیاب ٹیم فائنل کیلیے کوالیفائی کر لے گی جبکہ  ہارنے والی ٹیم  کو ایک اور موقع ملے گا ۔

اس کے بعد پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا ۔  دونوں ٹیمیں رات گیارہ بجےمدمقابل ہوں گی ۔ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی او جیتنے والی ٹیم کوالیفائیر میں ہارنے والی ٹیم سے ایلمینٹر ٹو میں مقابلہ کریگی ۔ فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔