سیاحتی مقامات کے تمام ریسٹ ہاؤسز محکمہ ٹورازم کو دینے کا فیصلہ

سیاحتی مقامات کے تمام ریسٹ ہاؤسز محکمہ ٹورازم کو دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیاحتی مقامات پر موجود تمام محکموں کے ریسٹ ہاؤسزمحکمہ ٹورازم کو دینے کا فیصلہ، حکومت پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، گورنمنٹ ہاؤس مری کو بوتیک ریزارٹ میں تبدیل کر کے محکمہ ٹورازم کے حوالے کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز احمد نے گورنمنٹ ہاؤس مری کو بوتیک ریزارٹ میں تبدیل کرنے پر ورکنگ شروع کردی، حکومت پنجاب نے سیاحتی مقامات پر موجود تمام محکموں کے ریسٹ ہاوسز کو محکمہ ٹورازم میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔  ذرائع کے مطابق مری، کوٹلی ستیاں، چکوال سمیت کل 12 تفریحی اور سیاحتی مقامات پر موجود ریسٹ ہاؤسز کو محکمہ ٹورازم میں ضم کیا گیا ہے۔

 حکومت پنجاب نے محکمہ ٹورازم میں ضم ہونے والے تمام ریسٹ ہاؤسز کی حالت بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer