سونے کی قیمتیں ریکارڈز بنانے لگیں

سونے کی قیمتیں ریکارڈز بنانے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ریکارڈز بنانے لگیں، سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا رجحان برقرار، فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ایک ہزار روپےاضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونےکی قیمت اٹہتر ہزارآٹھ سو روپے ہوگی ہے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا بہتر ہزار دوسوتینتیس روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سنار کہتے ہیں کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اورعالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک سال کےدوران فی تولہ سونا انیس ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer