اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 257 ٹریفک حادثات 2 افراد کی جان لے گئے جبکہ 291 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 291 زخمی ہوئےجن میں97 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 194 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔